صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 1530 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

Published on April 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں۔، فیصل آباد، لاہور گجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال میں 1530 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 950 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز اور 19 لاکھ 80 ہزار 500 کے بھاری جرمانے عائد۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند جبکہ دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی ممکن بنانے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ لاہور میں واقع 273 فوڈ پوائنٹس کی چیکینگ کی گئی، قوانین کی خلاف ورزی پر مالکان کو 6 لاکھ 32 ہزار کے بھاری جرمانے عائد عائد کیے گئے، 163 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 1 کی پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی۔فیصل آباد میں موجود 231 فوڈ پوائنٹس کی چیکینگ کی گئی اور مالکان کو 2 لاکھ 56 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے، 142 پروڈکشن یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 1 کی پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی۔ گجرانوالہ کے 187 فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، مالکان کو 3 لاکھ 10 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 120 کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔راولپنڈی میں واقع 152 فوڈ بزنس کے خلاف آپریشن کیا گیا 1 لاکھ 73 ہزار کے جرمانہ عائد کیے گئے، 122 کو اصلاحی نوٹسز جاری ہوئے جبکہ 1 کی پروڈکشن اصلاح تک روک دی گئی۔ علاوہ ازیں سرگودھا میں واقع 155 فوڈ پوائنٹس کی چیکینگ عمل میں لائی گئی 1 لاکھ 35 ہزار کی کثیر رقم جرمانے کی مد میں عائد کی گئی، 119 یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے اور 1 کی پروڈکشن اصلاح تک بند۔بہاولپور کے متعدد علاقوں میں موجود 68 فوڈ پوائنٹس کی چیکینگ کی گئی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تشکیل کردہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر مالکان کو 73 ہزار 500 کے جرمانے عائد کیے گئے 35 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری ہوئے، 1 کے خلاف قوانین کی سنگین خلاف ورزی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پر ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی، جبکہ 1 کی پروڈکشن اصلاح تک بند۔ڈیرہ غازی خان کے 125 فوڈ پوائنٹس کی چیکینگ کی گئی مالکان کو 79 ہزار جرمانے اور 84 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے، 1 کی پروڈکشن اصلاح تک بند۔ ساہیوال میں واقع 99 فوڈ بزنس کی چیکنگ عمل میں لائی گئی 1 لاکھ 19 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے 60 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے اور 1 کی پروڈکشن اصلاح تک روک دی گئی۔ ملتان کے 141 فوڈ بزنس کی چیکنگ عمل میں لائی گئی 2 لاکھ 3 ہزار کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 106 کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اصلاحی نوٹسز جاری ہوئے۔متعدد دودھ بردار گاڑیوں اور دودھ کی دکانوں کی چیکنگ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عمل میں لائی گئی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مالکان کو 3 لاکھ 39 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیری سیفٹی ٹیموں نے 126 دودھ کی دکانوں اور 241 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکینگ کی۔ دکانوں پر موجود 17 ہزار 766 لیٹر دودھ کی چیکینگ کی گئی جبکہ 325 لیٹر غیر میعاری دودھ تلف۔علاوہ ازیں دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 2 لاکھ 82 ہزار 565 لیٹر دودھ کی چیکینگ عمل میں لائی گئی اور 2 ہزار 610 لیٹر غیر میعاری دودھ تلف کر دیا گیا۔ عوام تک صحت بخش اور محفوظ خوراک پہنچانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمہ وقت میدان میں کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔ عوام تک صحت بخش خوراک کی یقینی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ صحت دشمن مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنی شکایات کے اندراج کے لیے آج ہی ہمارے فیس بک پیج، موبائل ایپلی کیشن، ویب سائٹ یا ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy