محکمہ زراعت پنجاب کی موسم خزاں کی لشکری سنڈی کے تدارک کے لئے سفارشات جاری

Published on April 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 637)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق موسم خزاں کی لشکری سنڈی مکئی، دھان، کماد، جوار، کپاس، سبزیات اور دیگر فصلات کے پتوں اور تولیدی حصوں پر حملہ کرتا ہے جس سے ان فصلات کو بیحد نقصان کا باعث بنتا ہے۔ کاشتکار فال آرمی ورم کے کنٹرول کے لئے ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور متاثرہ کھیتوں میں بالغ پروانوں کے موثر تدارک کے لئے جنسی اور روشنی کے پھندے استعمال کریں۔ فال آرمی ورم کے حملہ شدہ کھیتوں کے نزدیک نئی فصل کی کاشت ہر گز نہ کریں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کاشتکار کھیت میں پرانی فصلات کی باقیات تلف کریں اور گہرا ہل چلائیں تاکہ زیر زمین اس کیڑے کے پیوپے تلف ہو جائیں۔ فال آرمی ورم کے کیمیائی تدارک کے لئے کاشتکار محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے دانے دار زہروں کااستعمال کریں اور اسپرے کی ضرورت ہونے پر ٹی جیٹ نوزل سے ایما میکٹن بینزوئیٹ+ فیپرونل بحساب 8 کلوگرام فی ایکڑ یا فلو بینڈا مائیڈ 480 ایس سی 40 ملی لٹر فی ایکڑیا ایما میکٹن بینزوئیٹ بحساب 240 ملی لٹر فی ایکڑ یا لیو فینوران بحساب 240 ملی لٹر فی ایکڑ یا سپنٹورام 120 ایس – سی بحساب 100 ملی لٹر فی ایکڑ یا کلورانٹرانلی پرول 20%ایس- سی بحساب 100 ملی لٹر فی ایکڑ میں سے کسی ایک زہر کا انتخاب مقامی زراعت کے مشورہ سے کریں۔ کاشتکار فال آرمی ورم کے موثر کیمیائی تدارک کے لئے ایک ہی قسم کی زہر بار بار استعمال نہ کریں اور زہریں بدل بدل کر سپرے کریں۔کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی یقینی بنائیں کیونکہ جڑی بوٹیاں فال آرمی ورم کے لئے پناہ گاہوں کاکام سرانجام دیتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog