وہیکل سنیچنگ اور کیٹل تھیفٹ کے مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی کرمنل گینگ برسٹ 3 ایکٹو کرمنلز گرفتار

Published on April 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)ٹھٹھہ جھرک پولیس کی کامیاب کارروائیاں وہیکل سنیچنگ اور کیٹل تھیفٹ کے مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی کرمنل گینگ برسٹ 3 ایکٹو کرمنلز گرفتار 35 لاکھ کیش اور جرائم میں استعمال کی گئیں 3 پسٹلز برآمد تفصیلات کے مطابق مورخہ 01 نومبر 2022 کو رات کے وقت 5 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر تھانہ شاہپور ضلع مٹیاری کی حدود میں پیر محمد میمن کے فارم ہاؤس سے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر ایک ٹریکٹر چہین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 19/2023 سیکشن 395,341 ت۔پ کے تحت مدعی پیر محمد میمن کی مدعیت میں تھانہ شاہپور ضلع مٹیاری پر درج کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 8/10 ماہ قبل تھانہ جھرک کی حدود سے نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر غلام نبی میرجت سے 5 بھینسیں چہین کر فرار ہوگئے تھے جس کی رپورٹ تھانہ جھرک پر مدعی غلام نبی میرجت کی مدعیت میں درج کردی گئی تھی۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج جناب پیر محمد شاہ صاحب کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو صاحب کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو بمعہ اسٹاف نے جدید ٹیکنیکل سسٹم کی مدد سے کامیاب کارروائیاں کرکے ضلع مٹیاری تھانہ شاہپور کی حدود سے ڈکیتی کرکے وہیکل سنیچنگ کے مقدمے میں ملوث اور تھانہ جھرک کے مقدمہ نمبر 42/2023 میں مطلوب 2 روپوش ایکٹو کرمنلز نورالدین ولد خیر محمد بروہی اور آللہ ڈنو ولد جان محمد بروہی کو گرفتار کرکے جرائم میں استعمال کی گئی 2 پسٹلز اور 25 لاکھ رہیے کیش اس کے علاوہ *تھانہ جھرک کی حدود سے کیٹل تھیفٹ کے مقدمے میں ملوث 1 ایکٹو کرمنل شکور ولد پھل خان پالاری کو 10 لاکھ رہیے کیش اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 پسٹل سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف اسلحہ ائیکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے ابتداعی تفتیش کے دوران *گرفتار ملزمان نے وہیکل سنیچنگ اور کیٹل تھیفٹ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ کی جانب سے بہترین کارروائیاں کرنے پر ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو اور پوری ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes