ممتازمذہبی سکالرڈاکٹراسراراحمد کی 13 ویں برسی 14 اپریل کو منائی جائے گی

Published on April 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)تنظیم اسلامی پاکستان کے بانی،ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر اسرار احمد کی 13ویں برسی 14اپریل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام تعزیتی سیمینار اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ڈاکٹر اسرار احمد اپریل1932ء کو بھارت کے ضلع حصار میں پیدا ہوئے تقسیم کے بعد آپ نے لاہور کو اپنا مسکن بنایا دوران تعلیم وہ اسلامی جمعیت طلبہ سے منسلک ہو گئے وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ بھی رہے وہ جماعت اسلامی میں شامل رہے تاہم بعض اختلافات کے باعث وہ جماعت اسلامی سے علیحدہ ہو گئے اور انہوں نے تنظیم اسلامی قائم کر لی۔ڈاکٹر اسرار احمد جنرل ضیاء الحق کی مجلس شوریٰ کے ممبر بھی رہے۔ڈاکٹر اسرار احمد ایک معروف اسلامی سکالر اور مبلغ تھے انہوں نے قرآن پاک کی تفسیر،سیرت نبویؐ پر سو سے زائد کتب تصنیف کیں بحیثیت مقررانہوں نے سینکڑوں لیکچر دیے حکومت پاکستان نے ان کے خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔ڈاکٹر اسرار احمد 14اپریل2010ء کو 78برس کی عمر میں اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题