کمرشل زمین پرلینڈ مافیا کی جانب سے قبضہ کی کوششوں کیخلاف احتجاج، انصاف کا مطالبہ

Published on April 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی) قابل موجائی روڈ پر پلاٹوں والے قبرستان سے متصل کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل زمین کی ملکیت کے دعویدار عامر برادری کے افراد آمنے سامنے آگئے عامر برادری کے ایک گروپ سے تعلق رکھنے والے مردو خواتین محمد صفر عامر، عامر حسین، اظہار عامر، زوجہ نیاز عامر، زوجہ امان اللہ عامر نے قابل موجائی روڈ پر پاک کتاب کے ہمراہ احتجاج کیا اس موقع پر پرائیو یٹ اسکول کے ٹیچر استاد عامر و دیگر کا کہنا تھا کہ ہماری خاندانی زمین 2 ایکٹر ہے جس کی ملکیت اس وقت کروڑوں روپے میں ہے ہماری سادگی کو دیکھتے ہوئے برادری کے ہی کچھ افراد ہمیں ہراساں کرکے ہماری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں لینڈ مافیا کے افراد کی جانب سے پہلے بھی اسکول اور قبرستان کی زمین کو نہیں بخشا گیا اب ہماری ملکیت کو بھی ہڑپ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم مرجائیں گے مگر زمین پر قبضہ کرنے نہیں دینگے ہمارے ہی برادری کے افراد ارشاد عامر، استاد اقبال، جعفر، افضل، گلبہار، شعیب،احسان ودیگر سے ہماری جانوں کو خطرہ ہے ہمیں کچھ بھی ہوا تو اس سب کے ذمہ دار یہی لوگ ہونگے کچھ شر پسند عناصر ہیں جو خونریزی چاہتے ہیں تاکہ ہماری کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل جگہ پر آسانی سے قبضہ کرسکیں لیکن ہمارے جیتے جی یہ کسی طور ممکن نہیں ہاں ہماری لاشیں گرانے کے بعدلینڈ مافیا کیلئے یہ آسان ہوگامظاہرین کامزید کہنا تھا کہ ڈی آئی جی شہیدبے نظیر آباد، ایس ایس پی نوشہروفیروزنوٹس لیکر ہمیں تحفظ فراہم کریں دوسری جانب عامر برادری کے دوسرے گروپ نے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes