فیصل آباد،حمزہ کاٹن فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی روئی جل کر خاکستر ہو گئی

Published on April 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ آبادی وزیر خان والی کے قریب حمزہ کاٹن فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی روئی جل کر خاکستر ہو گئی، ریسکیو1122 کے عملہ نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ 224 رب آبادی وزیر خان میں حاجی طفیل بھٹہ روڈ پر واقع حمزہ کاٹن فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دھواں کے بادل اٹھتے دیکھ کر اہل علاقہ نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی تو ریسکیو فائر بریگیڈ کے عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، اس دوران بھاری مالیت کی روئی کی گانٹھیں جل گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy