ٹھٹھہ پولیس کا منشیات اور گھٹکے کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری

Published on April 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)ٹھٹھہ پولیس کا منشیات اور گھٹکے کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری گھٹکہ گدام پر چھاپہ 1130 کلو چورہ سپاری، 200 کلو تمباکو پتی، 240 کلو ردی، 20 کلو کتھا اور 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد 2 بدنام گھٹکہ فروش گرفتارتھانہ کینجھر سی آئی اے پولیس ٹھٹہ کی نشاندھی پر ایس ایچ او تھانہ کینجھر انسپیکٹر بشیر احمد ملاح بمعہ اسٹاف نے ولیج علی بحر کینجھر کے قریب بدنام گھٹکہ فروش حسین سومرو کے گھٹکہ گدام پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے 2 بدنام گھٹکہ فروش ملزمان محمد حسین ولد محمد عرس سومرو اور فتع علی ولد محمد یامین سومرو کو گرفتار کرلیا دوران کارروائی پولیس نے گرفتار ملزمان کے گھٹکہ گدام سے 1130 کلو چورہ سپاری، 200 کلو تمباکو پتی، 240 کلو ردی، 20 کلو کتھا اور 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ کینجھر پر گھٹکہ ائیکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔ مزید تفتیش جاری ہے مقدمہ نمبر 18/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ کینجھر۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题