لاہور(یوا ین پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔گزشتہ روز پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دی تھی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم کی جانب سے نوجوان بیٹر صائم ایوب اور فخر زمان نے 47 ،47 رنز کی اننگز کھیلی۔183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور گرین شرٹس نے 88 رنز سے میچ باآسانی جیت لیا۔واضح رہے کہ 17 اپریل کو سیریز کا تیسرا میچ بھی قذافی اسٹیڈیم جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔