فیصل آباد (یو این پی)رواں سال کا پہلا سورج گرہن 20اپریل کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سال 2023 کا پہلا مکمل سورج گرہن 20 اپریل کو ہوگا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو سورج کو مکمل گرہن لگے گا، سورج گرہن کا مشاہدہ کہیں مکمل اور کہیں جزوی طور پر کیا جاسکے گا۔سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا، سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوگا، سورج کو مکمل گرہن 7 بج کر 37 منٹ پر لگے گا۔9 بج کر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا، گرہن کا اختتام 11 بج کر 59 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ جنوب اور مشرقی ایشیا میں کیا جاسکے گا، آسٹریلیا، پیسیفک، انڈین اوشین اور انٹارکٹکا میں بھی جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔خیال رہے کہ رواں برس 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے، پہلا مکمل سورج گرہن 20 اپریل اور دوسرا 14 اکتوبر کو ہوگا، پہلا چاند گرہن 5 اور 6 مئی کی رات جبکہ دوسرا 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی رات رونما ہوگا۔