سرگودھا ۔۔۔ سرگودھا کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے باعث ہفتہ کے روز بچوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ ہفتہ کے روز ضلع بھر کے مختلف سکولوں میں پڑھائی کم ہونے اور وقت سے پہلے ہی چھٹیاں دیدی گئیں ،بچوں کی بڑی تعداد نے چھٹیوں کی خوشی میں چھٹیوں کا جشن منایا۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی بچوں کی بڑی تعداد نے اپنے عزیز و اقارب کے ہاں چھٹیاں منانے کا پروگرام دیدیا ہے جبکہ پرائیویٹ سکولوں نے فیس کے حصول کی خاطر گرمیوں کی چھٹیاں 15 جون سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر والدین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کے باعث بچوں کا برا حال ہے اس لئے چھٹیاں سرکاری سکولوں کیساتھ کی جائیں۔