بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت یوٹیلٹی سٹوروں پر ملنے والا ریلیف ختم

Published on April 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) شیخوپورہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت یوٹیلٹی سٹوروں پر ملنے والا ریلیف ختم کر دیا گیا بیواؤں اور نادراؤں کی دہائی مزید ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے ملنے والی سہولیات غریب لوگوں کا سہارا تھی جو حکومت اور اپوزیشن کی لڑا ئی کے باعث بند کر دی گئی ہے شیخوپورہ ریجن میں تمام یوٹیلٹی سٹورز پر ضروریات زندگی کی تمام اشیاء گھی،چینی،آٹا,دالیں اور دیگر اشیاء ختم کر دی گئیں ہیں جبکہ خالی یوٹیلٹی سٹورز عوام کو منہ چڑھا رہے ہیں موجودہ حکومت ٹی وی اور اخبارات میں اب بھی سہولت کے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے کہ ہم عوام کو ریلیف پیکج فراہم کر رہے ہیں یہ سب جھوٹ کا پلندا ہے حکومت وقت مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog