نعیم عباس سروری قادری کی زیرِ صدارت تحریک دعوتِ فقر کا اجلاس

Published on April 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

لاہور(یو این پی)منتظم اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری کی زیرِ صدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں مجلسِ شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر امین مجلسِ خلفا پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری بھی موجود تھے۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔ جنرل سیکرٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے حاضرینِ اجلاس کو ایجنڈا سے آگاہ کیا۔ مجلسِ شوریٰ کا یہ اجلاس 2 شوال 1444 ھ کو منعقد ہونے والی عید ملن تقریب کی منصوبہ بندی کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ حاضرینِ اجلاس نے اپنی قیمتی آرا اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ ممبران نے عید ملن تقریب کو خوبصورت اور شاندار بنانے کا عزم کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes