پنجاب بھر میں پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مزید آسان بنادیاگیا

Published on April 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی میعاد ایک سال سے بڑھا کر 2 سال کردی گئی
فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)سکول ایجوکیشن نے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مزید آسان بنادیا،پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی میعاد ایک سال سے بڑھا کر 2 سال کردی گئی۔اس سے قبل پرائیوٹ سکولوں کو ہر سال لائسنس کی تجدید کروانا پڑتی تھی، ایک سال کیلئے ای لائسنس ملنے سے نجی سکولوں کو تعلیمی بورڈ کو بچوں کے داخلے بھجوانے میں مشکلات درپیش تھی۔بتایا گیا ہے کہ سکول ایجوکیشن 4 ضروری دستاویزات جمع کروانے پر پرائیویٹ سکول کو ای لائسنس جاری کرے گا۔مذکورہ 4 دستاویزات میں بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ، ہاجین سرٹیفکیٹ، بنک فیس واچر اور آن لائن درخواست جمع کروانا ہوگی، سکول مالکان کو مذکورہ دستاویزات جمع کروانے پر 2 سال کیلئے ای لائسنس جاری کیا جائے گا۔سکول مالکان مذکورہ ای لائسنس متعلقہ ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کے آفس میں جمع کروائیں گے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی سکولوں میں اساتذہ کی تعداد ان کی تنخواہ،،سائنس و کمپیوٹر لیب کی تعداد سمیت دیگر انفرسٹرکچر کا معائنہ کرے گی۔ٹیوشن فیس، پلے گراونڈ، بلڈنگ کا استعمال،امتحانی سنٹر اور کمروں کی تعداد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی سکول کا معائنہ کرکے 30 اپریل تک سکول ایجوکیشن کو رپورٹ جمع کروائے گی۔ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کی رپورٹ کے بعد 2 سال کیلئے ای لائسنس جاری کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ڈاکومنٹس کی جاری کردہ فہرست کے علاوہ سکول مالکان کو مزید دستاویزات جمع کروانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes