کوٹ ادو میں 4.8 شدت کا زلزلہ

Published on April 24, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

کوٹ ادو (یو این پی)کوٹ ادو اور گردونواح میں 4 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے کئی مکانوں کی چھتوں اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔کوٹ ادو شہر کے علاقوں تونسہ،لیہ،سنانواں میں 9 بجکر 28 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے باعث شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کا مرکز کوٹ ادو شہر سے 17 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme