پی پی کا ایک ہی روز الیکشن کے انعقاد کیلئے پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پراحتجاجی مظاہرہ

Published on April 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

سندر شریف(یواین پی) پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام ملک بھر میں ایک ہی روز الیکشن کے انعقاد کیلئے پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پراحتجاجی مظاہرہ جس میں پارٹی کے عہدیدار اور ذیلی تنظیموں نے بھر پور شرکت کی شرکا نے پی پی قائدین کے پوسٹر اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے صوبوں کا الیکشن نہ منظور بلاول بھٹو آصف زرداری کے نعروں سے مال روڑ گونج رہا تھا،چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات جیت کر عوام کو جعلی لیڈرپٹھان کی طرف سے پہنچائے گئے نقصانات کا ازالہ کرینگے،عبدالقادرشاہین نے کہا ہے کہ ملک میں ایک ہی دن انتخابات کر ائے جائیں، نانا جمیل منج نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 2018 سے پہلے پاکستان کو واپس لائیں گیں پاکستان مہنگائی سے پاک تھا،2018کا الیکشن چوری کیا گیا اور عمران خان کے روپ میں ملک دشمن لانچ کیا گیا، جس کی وجہ سے ملک آج مشکل حالات سے دو چار ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题