کیبنرا(یو این پی )ویمن بگ بیش لیگ میں بھی غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ڈبلیو بی بی ایل کے سیزن 2023-24 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ سے ہوگا جس میں ٹیمیں تین تین غیر ملکی خواتین کرکٹرز کا انتخاب کریں گی۔بی بی ایل کے مطابق غیر ملکی کرکٹرز کے لیے گولڈ، سلور اور برانز کیٹگریز رکھی گئی ہیں۔اس حوالے سے بی بی ایل کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ سے قبل لیگ آفیشل رجسٹر ہونے والی اہم کرکٹرز کو پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دے سکیں گے۔رپورٹس کے مطابق پلاٹینم کو 1 لاکھ دس ہزار آسٹریلوی ڈالرز ملیں گے جبکہ گولڈ کو 90، سلور کو 65 اور برانز کیٹیگری کی کھلاڑیوں کو 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بی بی ایل میں پہلی مرتبہ غیر ملکی کرکٹرز کے لیے ڈرافٹ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا۔