تحصیل اوکاڑہ میں 491، تحصیل دیپالپور میں 129 اور تحصیل رینالہ خورد میں 46 ایمرجنسیزکو ڈیل کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال
اوکاڑہ (یو این پی/شیخ ندیم شیراز)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے عیدا لفِطر کی تعطیلات کے دوران ریسکیو1122 اوکاڑہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کو 3593کالزموصول ہوئی جن میں 666 ایمرجنسی کالزتھیں۔ ایمرجنسی کالز میں 199روڈ ٹریفک حادثات، 366 میڈیکل، 12آگ لگنے کے واقعات،27کرائم اور62 متفرق قسم کے حادثات شامل تھے۔ 666 ایمرجنسیز میں 653 افراد متاثر ہوئے جن میں 148کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ477 متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور 28 افراد ان حادثات میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔تعطیلات کے دوران 199 روڈ ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 225 افراد متاثر ہوئے جن میں 92 کو موقع پر ابتدائی طبی امداددی گئی، 123 افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ10افرادموقع پر ہی جان بحق ہو گئے تھے۔ روڈ ٹریفک حادثہ میں تحصیل رینالہ خورد میں قومی شاہراہ پر بس کی کار کو ٹکر کا حادثہ شدید ترین نوعیت کا تھا جس میں کار سوار 7 افراد موقع پر جان بحق ہو گئے تھے جبکہ دوسرا حادثہ تحصیل دیپالپور میں رکشہ کو کیری بولان کی ٹکر سے آگ لگنے کی وجہ سے 7 افراد جھلس گئے تھے پیش آیا تھا۔ آگ لگنے کے 12واقعات ہوئے جن میں 2 رہایشی علاقے، 2 کمرشل ایریا اور8 واقعات مختلف ایریا میں پیش آیا۔ ان واقعات میں ریسکیو1122 بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 10Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا گیا۔ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں 60 ایمرجنسیز پر ایوریج ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے 65 افراد کو مدد فراہم کی۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 81مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 44مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ37افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ضلع بھر کے تفریحی مقامات پاک انڈو باڈر، ہیڈسیلمانکی پارک، پیپلی پہاڑفارسٹ پارک و دیگر پر بھی ریسکیو1122 اوکاڑہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے ریسکیو پوسٹس قائم کی گئی