کرپشن کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج ہوگا

Published on April 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

لاہور (یو این پی)کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ساڑھے بارہ کروڑ روپے کی کرپشن کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی تھی۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان انتقام لینے آیا ہے۔گزشتہ روز چوہدری پرویز الہیٰ کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں مؤقف پیش کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پر ساڑھے 12 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام ہے، کیس میں جسے مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا اس پر مقدمہ خارج کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes