رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Published on June 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

7
پیرس ۔۔۔ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے فرنچ اوپن ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ نڈال نے تیسرے راؤنڈ میں حریف ارجنٹائن کے کھلاڑی لینارڈو میئر کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ فرانس میں جاری سال کے دوسرے گیرینڈ سلیم ایونٹ کے ساتویں روز کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں آٹھ مرتبہ فرنچ اوپن کے چیمپئن نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لینارڈو میئر کو 6-2، 7-5 اور 6-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو کارلووک کے خلاف واک اوور مل گیا۔ ایک اور میچ میں سپین کے مارسیل گرانولرز نے کلیزن کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ سپین کے ہی ڈیوڈ فیرر نے جرمنی اٹلی کے اینڈرس سیپی کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسری جانب ویمنز سنگلز ایونٹ میں سیرا ایرانی، جلینا جانکووچ، سیمونا ہالیپ اور لوسی سفارووا بھی تیسری رکاوٹ عبور کر کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes