اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ گندم خریداری کا ہدف پورا کرنا ہماری والین ترجیح ہے جس کے لئے تمام متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھیں زمینداروں کو میرٹ پر باردانہ کی فراہمی کا کام رواں ہفتہ میں مکمل کر لیا جائے تاکہ ضلع میں با آسانی گندم خریداری کا ہدف مکمل ہو سکے۔محکمہ خوراک اور محکمہ ریونیو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی بھر پور اقدامات کریں تاکہ خریداری سنٹروں پرکاشتکاروں کی راہنمائی اور سہولت کو مقدم رکھتے ہوئے بہتر سے بہتر انتظامات ممکن ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل دیپالپور اور تحصیل رینالہ خورد میں گندم خریداری مراکز کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 13لاکھ 40ہزار گندم بوری خرید کرنے کا ہدف ہے اب تک8لاکھ 51ہزار باردانہ کاشتکاروں کو دیا جا چکا ہے جبکہ5لاکھ 40ہزار بوری گندم خرید کی جا چکی ہے۔