بلوچستان، تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش

Published on April 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

ضلع کیچ (یو این پی)بلوچستان کے علاقے چمن اور گردونواح میں آندھی، گردآلود طوفانی ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے تباہی مچا دی۔ژوب ،ڈیرہ بگٹی، توبہ اچکزئی اور شیلاباغ میں بھی آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی جبکہ پاک ایران سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ضلع کیچ میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں سے نقصان کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔بارش سے حب ندی میں طغیانی کے باعث متبادل راستے کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔دوسری جانب ملیر، لانڈھی اور کورنگی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog