مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی،حاجی رانا فریاد خاں

Published on May 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

مانگامنڈی (یو این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء حاجی رانا محمد فریاد خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔عمران خان کی حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کیا جس وجہ سے عمران خان ملک میں معاشی، سیاسی اور آئینی بحران کا ذمہ دار ہے جو جو جہاں جہاں اِس فتنہ اور فساد کا سہولت کار ہے وہ قوم کا مجرم ہے، نوجوانوں اور عوام سے جھوٹ بولا، فراڈ کیا اور دھوکہ دیا، نالائق نے اپنی حکومتیں خود گرائیں اور جن سہولت کاروں کے تسلیوں پر اسمبلیاں توڑیں،وہ دم توڑ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حاجی رانا محمد فریاد خاں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا حاجی رانا محمد فریاد خاںنے کہا کہ تم فارن فنڈنگ، گھڑی چوری اور اپنی بیٹی کو بیٹی نہ ماننے کی وجہ سے نااہل ہو گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو تم جیسے فتنے اور فسادی سے نجات دلا کر دم لیں گے، نوجوانوں کو تمہارے جیسے شر سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 90 روز میں کرپشن بھی ختم ہونی تھی100 دن میں معیشت اور گورننس بھی ٹھیک ہونی تھی200 معاشی ماہرین اور200 ارب ڈالر بھی باہر سے آنے تھے، ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر بھی ملنے تھے، تمہارے دھوکے اور فراڈ کا وقت تمام ہو چکا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog