فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون کو لہولہان کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروبہ کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق ملت روڈ بیس لائن کی رہائشی نصرت بی بی نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ انکی ملزمان سے پرانی دشمنی عداوت بازی چل رہی ہے، گزشتہ دنوں معمولی تلخ کلامی پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکی زد میں آکر گولیاں لگنے سے نصرت بی بی بری طرح زخمی ہو کر گر پڑی تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔