لاہور(یو این پی)پاکستانی کرکٹر حسن علی نے کہا ہے کہ پاکستان پہلا اور انگلینڈ میرا دوسرا گھر ہے۔ میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ انگلینڈ کے ایجبیسٹن گراؤنڈ سے خاص محبت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایجبیسٹن گراؤنڈ سے بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میچ کی یادیں وابستہ ہیں۔پاکستانی کرکٹر نے مزید کہا کہ قومی ٹیم میں شاداب خان میرے سب سے قریبی دوست ہیں، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث روف اور آصف علی میرے اچھے دوست ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) پر ٹی 20 ویٹالیٹی بلاسٹ کو فوقیت دوں گا۔حسن علی انگلینڈ میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں وارکشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔