ہارون آباد(یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شوکت محمود بسراء ایم پی اے نے ہارون کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارون آباد کے عوام کے ساتھ کسی ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گے محمدی دستر خوان اگر لگانا ہے تو کسی اور جگہ لگا لیں اور اگر ہارون آباد کے عوام کے کسی حق کو تلف کرنے کی کوشش کی جائے گی تو ہم بھی میدان میں آئیں گے اور کسی کو حق تلفی نہیں کرنے دیں گے ۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر بہاولنگر اوراسسٹنٹ کمشنر ہارون آبادمحمد ی دستر خوان کے ڈرامے کر کے سرکاری املاک کو امیر لوگوں کے ہاتھوں گروی رکھ رہی ہے اور اس عمل کی سخت مزمت کریں گے ۔صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ہارون کلب نے بھی سرکاری جگہ پر قبضہ کر رکھا ہے تو ہم اس قبضہ کو بھی چھڑوائیں گے پورے شہر میں کسی نے بھی سرکاری جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے تو ہم اسکو برداشت نہیں کریں گے اپنے شہر کی سرکاری املاک کی حفاظت ہم پر فرض ہے اور اس پریس کانفرنس کا مقصد اسی فرض کو یاد دلانا ہے ۔