چوتھا ون ڈے آج ہوگا

Published on May 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

کراچی(یواین پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے آج کراچی میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو 5 میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے تینوں ون ڈے میں کیویز کو زیر کرکے 5 میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔سیریز جیتنے کے بعد کپتان بابر اعظم بھی خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگلے دونوں میچز میں بینچ اسٹرینتھ کو آزمائیں گے۔پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کیلئے افتخار احمد، شان مسعود اور احسان اللّٰہ کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب کیوی ٹیم نے بھی جمعرات کو آرام کو ترجیح دی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دن ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes