فیصل آباد، انسداد پولیو مہم کیلئے4869 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

Published on May 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کی جانب سے فیصل آباد میں 15سے21 مئی تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم میں 5سال تک کی عمر کے15 لاکھ 36ہزارسے زائد بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے4869موبائل، فکسڈ و ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں جو پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطروں کی فراہمی یقینی بنائیں گی تاکہ بچوں کو مذکورہ مہلک مرض سے بچایا جاسکے۔انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹراسفند یار اور ڈی ایچ او ڈاکٹر ثاقب منیر نے مہم کے انتظامات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں انسداد پولیو کی آئندہ مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے تمامتردستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اس ضمن میں مائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد کیا جائے تاکہ گزشتہ کمزوریوں وخامیوں کا سو فیصد ازالہ ہوسکے۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کا ہرراؤنڈ اہمیت کا حامل ہے لہٰذا متعلقہ سٹاف اپنی ذمہ داریاں کماحقہ پوری کریں اوردوران مہم والدین کی آگاہی کیلئے تمامتر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں تاکہ ان میں احساس ذمہ داری برقرار رہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیلوں میں بھی انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں جذبے سے فرائض انجام دیئے جائیں اور اس سلسلے میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme