ہنزہ (یو این پی )گلگت بلتستان کی وادیٔ ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جنہوں نے کلمۂ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔زلزلے سے ہنزہ کے علاقے گلمت کے محلہ کمرس میں زمین میں دراڑیں پڑ گئیں۔ذرائع کے مطابق کئی سال سے اس علاقے میں زیرِ زمین دھماکے اور جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔تاحال زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان اور اس کی شدت کے حوالے سے اطلاعات نہیں ملی ہیں۔