فیصل آباد (یو این پی)فیصل آبادپاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سی پیک کو روک کر پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی سازش کی گئی، ذاتی مفاد کیلئے ہنستے بستے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا گیا، نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فیصل آباد میں ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت ملک میں افراتفری اور فساد برپا کیا گیا،ایک اکثریتی جماعت اور اسکے سربراہ نواز شریف کو نشانہ بنایا گیا اور ایک منتخب وزیراعظم کو نا اہل قرار دیا گیا، وقت آگیا ہے کہ اعتراف کیا جائے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو گھناؤنی سازش سے ڈی ریل کیا گیا، ذاتی مفاد کیلئے ہنستے بستے پاکستان کا بیڑا غرق کیا گیا، سازش کا کردار بے نقاب ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنے اقتدار کیلئے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے گیا،عمران خان بالٹی میں منہ چھپاتا پھر رہا ہے، اقتدار گیا تو پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کیا گیااور انکے خاندان کو نشانہ بنایاگیا، سی پیک اور بجلی بحران پر قابو پانا نواز شریف کا قصور تھا، کہاں 2017 اور کہاں 2022کا پاکستان، اس گند کو صاف کرتے ہوئے ایک سال ہو گیا ہے، نواز شریف کے روشنیوں کے پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دیاگیا۔ انہوں نیکہا کہ اللہ تعالی نے نواز شریف کو سرخرو کیا۔انہوں نیکہاکہ کسی کو بلین ٹری سونامی اور بی آرٹی کے سکینڈل نظر نہیں آتے۔