ٹھٹہ ،گندم کی نئی فصل کے باوجود آٹا150 روپے فی کلو

Published on May 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

ٹھٹہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ٹھٹہ اور اسکے گردنواح میں گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے باوجود آٹے کی قمیت میں کمی نہ آسکی اس وقت بھی اوپن مارکیٹ میں آٹا 150روپے فروخت ہورہا اور شہری مہنگا داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قمیت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا 100روپے کلو ٖفروخت ہونیوالی چینی اب125روپے فروخت ہو رہی دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹور پر سستی چینی اوراٹا نایاب ہوگیا. یوٹیلٹی اسٹور پر ماہ رمضان سے65روپے کلو سستا آٹا تاحال نایاب ہے اور دو ماہ سے یوٹیلٹی اسٹور کو سستے آٹے کی فراہمی بند ہے زرایع کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ ۔کے پی کے ۔بلوچستان کے کوٹے کا سستا اٹا پنجاب میں مفت آٹا اسکیم میں عوام میں تقسیم کردیا ہے اور شہری سستے آٹے کے حصول کیلے پریشان ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قمیت میں اضافے سے یوٹیلٹی اسٹور پر91روہے فروخت ہونے والی چینی غائب ہوگی ہےاور عوام اب اوہن مارکیٹ سے مہنگے داموں چینی اٹا خریدنے پر مجبور ہیں عوام. کا کوئی پرسان حال نھیں سندھ حکومت بھی عوام کو سستا آٹا اور چینی فراہمی کیلئے کوئی اقدامات نھیں کئے جارہیں جبکہ یوٹیلٹی اسٹور پر بی ائی ایس بی کے مستحقین خواتین کی بھی وفاقی حکومت نے سبسڈی ختم۔کردی ہے عوام نے وزیراعظم پاکستان شھباز شریف ۔وزیراعلی سندھ ۔بلاول بھٹو زرداری سے فوری عوام کو سستا اٹا ۔چینی ۔گھی سمیت دیگر خوردنی ایشا فراہم۔کرنیکا مطالبہ کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题