کپاس کے پیداواری مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب

Published on May 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی/شیخ ندیم شیراز)صوبائی سطح پر پہلا انعام 15 لاکھ روپے جبکہ ضلعی سطح پر 8 لاکھ روپے دیاجائے گا۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کپاس کی بحالی اور ترویج کے لئے پیداواری مقابلہ 2023-24 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کپاس کے پیداواری مقابلہ میں صوبہ پنجاب میں زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکارکے لئے 15 لاکھ روپے جبکہ ضلع میں زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کے لئے 8 لاکھ روپے نقد انعام دئیے جائیں گے۔ اس پیداواری مقابلہ کا مقصد کاشتکاروں کے مابین صحت مندانہ مسابقت کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ اس مقابلہ کیلئے کم سے کم 5 ایکڑ تک کپاس کاشت کرنے والے مرد و خواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں جو متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اور زراعت آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہو گی۔ پیداواری مقابلوں میں منتخب کردہ پلاٹوں کی جانچ پڑتال ڈویژنل کمیٹی کرے گی۔ کاشتکارمکمل درخواستیں اپنی تحصیل کے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر میں 31 جولائی 2023 تک جمع کروائیں۔ مزید معلومات ورہنمائی کے لیے کاشتکار بروز سوموار تا جمعہ دفتری اوقات میں زرعی ہیلپ لائن 0800-17000 پر کال کرکے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme