پنجاب میں زخیرہ اندوزی کرنے والوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

Published on May 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

حکومتی بلند بانگ دعوے محض دعوے نکلے پنجاب حکومت محکمہ خوراک گندم کا ہدف پورا کرنے میں ناکام زخیرہ اندوز کامیاب
لاہور(یو این پی)نئی گندم کے آتے ہی مارکیٹ میں آٹے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ۔تفصیصلات کے مطابق حکومتی بلند بانگ دعوے محض دعوے نکلے پنجاب حکومت محکمہ خوراک گندم کا ہدف پورا کرنے میں ناکام زخیرہ اندوز کامیاب پنجاب گورنمنٹ اور وفاقی حکومت مارکیٹ میں آٹا کنٹرول کرنے میں بری ناکام ہوگئے ،لاہور میں آٹے کا بحران غریب عوام مہنگے داموں دو وقت کی روٹی کھانے کیلئے آٹا خریدنے پر مجبور ہے ۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کی نسبت اس سال گندم کی زخیرہ اندوزی کرنے والوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہے۔محکمہ خوارک کی چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے پنجاب گورنمنٹ اس سال اپنا گندم کا ہدف بھی پورا نہ کر سکی لاہور میں آٹا غریب آدمی کی پہنچ سے دور دس کلو آٹے کا تھیلا 17 سو اور بیس کلو آٹے کا تھیلا 34 سو روپے میں فروخت ہونے لگا ۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ہم جائیں تو کہا جائیں اوپن مارکیٹ میں فی کلو آٹا 180 روپے تک جا پہنچا ہے، دوسری جانب دوکانداروں کا کہنا ہے کہ فلور مل مالکان آٹے کیلئے من مانے دام وصول کرنے لگے ہیں ہم کیا کریں ۔گھمبیر صورتحال کے پیش نظر غریب عوام وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی توجہ کی منتظر بن گئی ہے۔شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدام کرتے ہوئے حکومت عام عوام کو ریلیف دینے کیلئے فلور ملز کو سرکاری گندم کے کوٹے جاری کرے تاکہ عوام کو حکومتی ریٹ پر سستا آٹا مل سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy