دوہرا معیار ملک و جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے، سینئر لیگی رہنما کی میڈیا سے گفتگو
جاتی امراہ (یو این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا احمد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کا پہلے بیڑہ غرق کیا اور اب اپنی جماعت کا بیڑا غرق کر رہا ہے ۔انصاف کا دوہرا معیار ملک و جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے، انتشار پھیلانے اور سرکاری و نجی املاک کو جلانے و قیمتی اشیاچرانے میں ملوث پی ٹی آئی کے کارکنوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، سپریم کورٹ کا گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینا اور عمران خان کو تمام کیسوں میں ضمانت ملنا افسو سناک ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ( ن) لیگ کے قائد اور انکی بیٹی مریم نواز شریف سمیت متعدد رہنماں نے قید و بند کی صعوبتیں کاٹیں اور بے بنیاد مقدمات کے الزامات میں پیشیاں بھگتیں مگر انارکی کو ہوا دینے کی کبھی کوشش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں گھیرا جلا کا ارتکاب کرنے والے اپنا انجام دیکھ لیں گے اور جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے مخالفین پر غلیظ پروپیگنڈا کر کے ملکی سیاسی ماحول کوآلودہ کیا ملک میں نفرتوں کے بیج بونے والے اپنابویاضرور کاٹیں گے، ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی پی ٹی آئی کی سیاست نے ملک کوسیاسی معاشی اوراقتصادی میدان میں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔جس کا انہیں م خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔