ٹھٹھہ( یواین پی/ حمید چنڈ)ٹھٹھہ کراچی نیشنل ھائی وی گجو کے قریب درگاہ شیخ ترابی کے رہائشی میر علی شیخ اپنے بیٹے شاہنواز شیخ کے ہمراہ مکلی پریس کلب میں صحافیوں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرپور ساکرو، شیخ ترابی تپو گجو تعلقہ میں ہماری زمین 9 ایکڑ 3 گھنٹے پر مشتمل ہے۔ گاؤں کے بااثر افراد دلمراد شیخ، نور محمد شیخ اور غلام حسین عرف جمن شیخ نے قبضہ کر رکھا ہے جن کی شکایات اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو مختیارکار میرپور ساکرو کو تحریری طور پر دی گئی تھیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔ بااثر لوگ ہمیں جان سے مارنے اور مالی نقصان کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب مزدور ہوں ہرجانے کی دھمکیاں دے کر زمین سے ہاتھ ہٹانا چاہتے ہیں، انہوں نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ ایس ایس پی ٹھٹھہ مختلف محکموں سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے کہ مجھے میری زمین کا قبضے خالی کرواکے دیں اور بااثر کے اہر سخت سے سخت کاروائی کر کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔