کلاس نہم میں بغیر لیٹ فیس داخلوں، آن لائن ڈیٹا انٹری اور انرولمنٹ ریٹرن کی تاریخ میں 22مئی تک توسیع

Published on May 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز نے کلاس نہم سال 2023-25 میں بغیر لیٹ فیس داخلوں، آن لائن ڈیٹا انٹری اور انرولمنٹ ریٹرن کی تاریخ میں 22مئی تک توسیع کر دی ہے اور کہا ہے کہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور ساہیوال کے ساتھ منسلک و الحاق شدہ تمام سرکاری، نیم سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات جو اب تک کلاس نہم میں داخلے اور آن لائن انرولمنٹ حاصل نہ کر سکے ہیں وہ اب بغیر لیٹ فیس کے ساتھ 22مئی تک اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے پیر کے روز بتایاکہ کلاس نہم کیلئے تعلیمی اداروں میں داخلوں،آن لائن ڈیٹا انٹری اور انرولمنٹ ریٹرن کیلئے اصل کمپیوٹرائزڈ فیس چالان فارم کی ہار ڈ کاپی 22مئی تک جمع کروائی جا سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تاریخ کے بعد 23مئی سے 6جون 2023تک کلاس نہم میں داخلوں کیلئے ہر طالب علم سے 600روپے لیٹ فیس وصول کی جائے گی جو بورڈ کو قابل ادائیگی ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تمام ہائی و ہائر سیکنڈری سکولوں کے سربراہان کو باضابطہ آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ کوئی طالب علم مذکورہ سہولت سے محروم نہ رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے فیصل آباد بورڈ کی میٹرک برانچ یا بورڈ کی ویب سائٹ یا کنٹرولر امتحانا ت کے دفتری فون نمبر041-2517710-11 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes