اب آج سے نہیں کل سے جلسے شروع کروں گا: عمران خان

Published on May 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

لاہور(یواین پی)چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اب آج سے نہیں کل (جمعرات) سے جلسے شروع کروں گا۔ویڈیو بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ بدھ سے جلسے شروع کروں گا، مگر عدالتوں میں میری پیشیاں ہیں اس لیے اب جمعرات سے جلسے کروں گا۔ان کا کہنا ہے کہ پہلا جلسہ مریدکے میں ہو گا، پلان دوں گا کہ کیسے ملک کو دلدل سے نکالنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کبھی کوئی کسی کو پلیٹ میں رکھ کر آزادی نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ جن قوموں کے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہوتا ہے وہ آزاد ہو جاتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارے پاس انصاف نہیں، غلام ہیں اس لیے اوپر نہیں جا سکے۔سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاں طاقت ور کے لیے ایک قانون، کمزور کے لیے دوسرا قانون ہو وہ قوم کبھی نہیں اٹھ سکتی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme