القادر ٹرسٹ کیس، نیب کی ٹیم بشریٰ بی بی کونوٹس دینے پہنچ گئی

Published on May 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

لاہور(یواین پی)القادر ٹرسٹ کیس کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو( نیب) کی 3 رکنی ٹیم لاہور میں واقع زمان پارک پہنچ گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب کی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کونوٹس دینے زمان پارک پہنچی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو کل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے طلب کیا ہے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری لیگل ٹیم نیب کی ٹیم سے نوٹس وصول کرے گی۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کی تھی۔بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دی تھی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔بشریٰ بی بی نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes