شیخوپورہ ، لین دین کے تنازعے پر فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی

Published on May 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) شیخوپورہ کے علاقہ گاؤں گھنگ میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق گاؤں گھنگ ڈیرہ گگو مال میں پیسوں کے لین دین کے تنازعے پر مسلح ملزمان نے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے 3افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں عباس علی،علی حسین اور قمر فرید شامل ہیں جنہیں شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题