شیخوپورہ ، آگ لگنے اور ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی

Published on May 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) شیخوپورہ میں آگ لگنے اور ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی جبکہ بھکھی نہر سے خاتون کی تشددزدہ نعش برآمد ہوئی ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل مرید کے میں نجی فیکٹری میں دوران ویلڈنگ آگ بھڑک اٹھی شدید آتشزدگی کے باعث 4مزدور جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ادھر شیخوپورہ کے علاقے محلہ رحمان پورہ میں غیر قانونی آئل ایجنسی میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایجنسی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122کی فائر فائیٹنگ ٹیم نے آگ پر قابو پالیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی بھکھی نہر سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ نعش ملی ہے پو لیس نے مردہ خاتون کی نعش تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دی ورثاء کی تلاش جاری ہے شیخوپورہ کے علاقہ فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار مزدا بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes