تن شن کان کراٹے چیمئن شپ میں گولڈ میڈلز کی دوڑ میں اوکاڑہ کی ٹیم نے میدان مار لیا

Published on May 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) 30ویں آل دو روزہ پنجاب تن شن کان کراٹے چیمئن شپ میں گولڈ میڈلز کی دوڑ میں اوکاڑہ کی ٹیم نے میدان مار لیاضلعی افسران کی ٹیم اوکاڑہ کے کھلاڑیوں اورماسٹرز نعیم اختر، محمد وسیم طارق کو مبارکباد۔ اوکاڑہ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت مختلف کیٹگری کے مقابلہ جات میں محمد علی،ارحم موسیٰ،فاطمہ،ماہیر،محب اللہ،حماد نے گولڈ میڈلز اپنے نام کر لئے۔ ضلع اوکاڑہ کے جیتنے والے کھلاڑیوں نے اپنی جیت کو پاک فوج کے نام کرد یا۔ ڈسٹرکٹ جمنیزیم میں ہونے والی 30ویں آل پنجاب تن شن کان کراٹے چیمپئن شپ میں پنجاب بھر کی ٹیموں نے شرکت کی جس میں مختلف کیٹگری کے مقابلہ جات منعقد ہوئے ٹائل بریکنگ،کاتا،اور ڈیمو فائٹس نے حاضرین کے دل موہ لئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جمنیزیم اوکاڑہ میں ضلع انتظامیہ اور سنٹر آف ایکسی لینس کے زیر اہتمام 30ویں آل پنجاب چیمپئن شپ منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال،چیئرمین ڈسٹرکٹ کراٹے فیڈریشن شیخ عمران،صدر ڈسٹرکٹ کراٹے فیدڑیشن شیخ شہباز شاہین،سماجی راہنما چوہدری وقار فیض تھے۔تقریب میں طالبعلموں،صحافیوں،والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز پر صدر پاکستان کراٹے فیڈریشن بشیر بٹ نے پنجاب بھر سے آنے والے آفیشنل حضرات کو رریفری کورسز کروائے۔بعد ازاں مختلف کیٹگری گرلز میں 30کلو گرام،35کلو گرام،40کلو گرام،45کلو گرام کے فائٹ مقابلہ جات اور بوائز فائٹ میں 30کلو گرام،30کلو گرام،35کلو گرام،40کلو گرام،45کلو گرام،50کلو گرام،55کلو گرام،63کلو گرام67کلو گرام کے مقابلہ جات ہوئے جس میں بالترتیب فاطمہ نعیم گولڈمیڈل،مشعال سلور میڈل،عائشہ طارق برونز میڈل،ہانیہ براؤن،فروا خالد گولڈ میڈل،نزہت سلو میڈل،عائشہ ثناء اللہ،ماہیر گولڈ،وجہیہ سلو میڈل،مریم نے برونز میڈل اپنے نام کئے اسی طرح بوائز کیٹگری میں محب اللہ گولڈمیڈل،محمد بن نعیم سلور میڈل،عاریب برونز میڈل،حماد گولڈ میڈل،نافعے سلو ر میڈل،حسیب اور روہان برونز میڈل،احمد سلور میڈل،طیب اور اسامہ نے برونز میڈل اپنے نام کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال،چیئرمین ڈسٹرکٹ کراٹے فیڈریشن شیخ عمران،صدر ڈسٹرکٹ کراٹے فیدڑیشن شیخ شہباز شاہین،سماجی راہنما چوہدری وقار فیض نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر غلام مصفی جٹ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے اوکاڑہ ٹیم کے گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارا شاندار مستقبل ہیں جو ملکی وغیر ملکی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ان کھلاڑیوں کے لئے کھیل کے مزید مواقع پیدا کئے جائیں گے تاکہ یہ کھلاڑی ملکی و غیر ملکی سطح پر پاکستان اور اپنے ضلع کا نام روشن کر سکیں انہوں نے کہا کہ آج کل کے سوشل میڈیا کے دور میں جہاں صحت مندانہ سر گرمیاں بہت کم ہو کر رہ گئی ہے وہیں پر سنٹر آف ایکسی لینس کے کھلاڑیوں نے کر دکھایا ہے کہ کراٹے کے کھیل سے نہ صرف ذہنی و جسمانی طور پر تندرست رہنے میں مدد ملتی ہے وہیں اپنی حفاظت کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر غلام مصفی جٹ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے ٹیم اوکاڑہ کی شاندار کامیابی پر سنٹر آف ایکسی لینس کے ماسٹرر نعیم اختر اور محمد وسیم طارق کو سوونیئر پیش کئے اور مبار کبا د بھی دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog