فیصل آباد (یو این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی جس طرح بنائی گئی اسی طرح ختم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کیلیڈرغائب، موبائل فون بند، کوئی کارکنوں کی خیریت نہیں پوچھ رہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ کسی نے نہیں عمران خان نیاپنیآپ کوخودانجام تک پہنچایا،پی ٹی آئی جس طرح بنائی گئی اسی طرح ختم ہورہی ہے،ان کیلیڈرغائب،موبائل فون بند،کوئی کارکنوں کی خیریت نہیں پوچھ رہا۔فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قوم نیانہیں قانون کے کٹہر یمیں لانیکافیصلہ کیاتوسب چھپ گئے،شہدائکی نشانیوں اوریادگاروں کوآگ لگائی،شہدائکی یادگاروں کی بیحرمتی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل الیکشن بھی لڑتے تھے،مخالفین کااحترام بھی کرتے تھے،کیا تم کہتے نہیں رہے کہ مخالف نظر آئیتو انہیں چورکہو کیا تم نہیں کہتیرہیمجھیگرفتارکیاتولوگ باہر نکلیں گے گرفتاری پرصرف تربیت یافتہ لوگوں نیدفاعی تنصیبات پرحملیکیے،جبکہ اس کی گرفتاری پرکہیں بھی لوگوں نیاحتجاج نہیں کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان لوگوں کیذہنوں میں نفرت بوتارہا،رینجرز نیگرفتاری کی توسب سیپہلیٹانگ ٹھیک ہوئی،6ماہ سیعمران خان کی ٹانگ سیپلسترنہیں اتررہاتھا۔ رانا ثنا اللہ نیکہاکہ عمران خان کوجعلی الیکشن کیذریعیبرسراقتدارلایاگیانوازشریف کوجعلی کیس کیتحت نااہل قراردیاگیا،2018میں جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ نیمنصوبہ کیتحت سازش کی،وزیرداخلہ نیمخالفین کیخلاف نفرت،گالیوں کیعلاوہ کوئی کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیبرسراقتدارآتیہی مخالفین پرجھوٹیکیسزبنائے،عمران خان کاسب سیبڑاشکارمیں ہوا،میریخلاف کیس کواس کیاپنیلوگوں نیقبول نہیں کیا،ان کاخیال تھاعمران خان ملک میں اصلاحات لیکرآئیگا، لیکن اس نے مخالفین کیخلاف نفرت،گالیوں کیعلاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ ادھر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے نئی فوجی عدالتیں نہیں بنائی جائیں گی، قانون پہلے سے موجود ہے، عدالتیں موجود ہیں اور وہ گزشتہ 75 برسوں سے مسلسل کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اداروں کو ٹارگٹ کر رہی ہے، عمران خان دوسرے ممالک کو بھی شامل کر رہے ہیں، پاک فوج کی قربانیاں ہماری تاریخ کا تابناک حصہ ہیں، پاکستانی قوم پاک افواج سے محبت کرتی ہے، یہ وقت ہے کہ ساری قوم متحد ہو کر افواج پاکستان کا اظہار تشکر کرے اور اس رشتے کو مضبوط بنائے۔ سینئر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے صرف اقتدار کیلئے اساس پر حملہ کیا، ایئربیس پر حملہ دشمن کرتا ہے کوئی محب وطن قومی اثاثوں پر حملہ نہیں کرسکتا، سیاستدانوں کے پاس اقتدار آتا جاتا رہتا ہے لیکن ہم نے کبھی افواج پاکستان کے ساتھ اپنے رشتے پر سوالیہ نشان نہیں بنایا۔