نعشوں کو ملبے تلے سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا ریسکیو 1122
اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز) مطابق رینالہ خورد کے نواحی علاقے اسلام پورہ میں واقع گھر کی چھت گر گئی.ابتدائی معلومات کے مطابق کمرہ دورانِ تعمیر گرا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی دو ایمبولینسز اور ریسکیو اوکاڑہ سے ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ 3 جانبحق مزدوروں کی نعشوں کو نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔ جبکہ ملبے ہٹانے کا عمل جاری ہے۔جانبحق ہونے والوں میں ذوالفقار ولد محمد یعقوب 45 سال تقریباً،شکیل احمد ولد محمد یعقوب 50 سال تقریباً،اشرف ولد محمد عاشق 25 سال تقریباً سکنہ اسلام پورہ رینالہ خورد میں شامل ہیں۔