لاہور (یو این پی)مانگامنڈی پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا جمشید اصغر نے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت اور عظمت کی خاطر جانیں قربان کرنے والے قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، زندہ قومیں اپنے شہدا ء کو کبھی فراموش نہیں کرتی رانا جمشید اصغر نے یوم تکریم شہداء کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں اور ان کی یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔ شہداء کی قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ افتخار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں