اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز)رینالہ خورد شیر گڑھ روڈ نزد 18ون ایل کے قریب موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں موٹر سوار 21 سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئی جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا محفوظ رہا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایمبولینس فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والی خاتون کی شناخت حرا زوجہ عمر فاروق 21 سال تقریباً سکنہ 18ون ایل کے نام سے ہوئی۔