عمران علی کی اچانک ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشکبار، مرحوم کی عمر 36سال اور تین بیٹیاں تھیں
لاہور(یواین پی) پاک فلم انڈسٹری کے معروف میوزک ڈائریکٹر اشفاق علی خان کا جواں سالہ بیٹا انتقال کرگیا تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے ممتاز میوزک ڈائریکٹر اشفاق علی خان کے جواں سالہ بیٹاعمران علی المعروف جھارا گزشتہ دنوں رضائے الہی سے انتقال کر گئے ان کے انتقال سے فلمی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی میوزک ڈائریکٹر اشفاق علی خان کے جواں سالہ بیٹاعمران علی المعروف جھارا مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ان کی اچانک ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی مرحوم کی عمر 36سال اور تین بیٹیاں تھیں مرحوم کی نماز جنازہ میں عزیزو اقارب دوست احباب سمیت فلم سے منسلک مختلف افراد نے شرکت کی مرحوم کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا