اوکاڑہ(یواین پی /شیخ ندیم شیراز)زوم میٹنگ کےنوٹ سپیکر بابر شمریز فوڈ ٹیکنالوجسٹ ہزارہ ایگریکلچر انسٹیٹیوٹ ایبٹ آباد اور چودھری محمد مقصود احمد جٹ نائب صدر پوٹیٹو گرورز کوآپریٹو سوسائٹی اوکاڑا پاکستان تھے بابر شمریز نے بتایا ملک میں آلو کی کاشت کافی ہے پچیس فیصد آلو ضائع ہو جاتا ہے ویلیو ایڈیشن فوڈ اور وقت بچانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے اس سے سٹارچ ،پاوڈر ،فروزن فنگر چپس ،کرسپ بن سکتے ہیں چودھری محمد مقصود احمد جٹ نے زوم میٹنگ میں کہا ویلیو ایڈیشن کے چھوٹے چھوٹے پلانٹس دیہاتی علاقوں میں مناسب ہوں گے جہاں را میٹریل آلو آسانی سے دستیاب ہوں انہوں نے مطالبہ کیا مختلف علاقوں میں لگنے والے پلانٹس کو مشینری اور انکم ٹیکس کی وہی رعایتیں دی جائیں جو ٹیکس فری زون میں ہیں دلچسپی رکھنے والوں کو پلاٹس برائے نام قیمت پر قسطوں میں دئیے جائیں نصف اخراجات قابل واپسی حکومت دے ممکن ہو تو سب سڈی بھی دی جائے انہوں نے کہا آلو سے پاؤڈر ،سوجی ،کباب ، بسکٹ ،بن ،بیکری ، پراٹھے دیگر پراڈکٹس بن سکتی ہیں سٹارچ فروزن آلو سے زرمبادلہ بچے گا ایکسپورٹ بھی ہو سکتی ہیں پلا نٹس لگنے سے کاشتکاروں کو مناسب ریٹ ملے گا آلو کا ضیائع رکے گا نئی نئی ورائٹیز آئیں گی۔ روز گاری ملے گی انہوں نے کہا پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب میں پراسیسنگ کی بہترین اقسام ہیں ان کی قانونی پیچیدگی ختم کرائیں تا کہ کاشتکاروں تک پہنچے۔ مزید کہا ملٹی نیشنل کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ آلو پاکستان سے خریدیں فروزن آلو کی درآمد بند کروائیں ملک میں کاشت آلو اور پیداوار کے اعدادوشمار پر نظر ثانی کی جائے ویلیو ایڈیشن کے پراجیکٹ کے لئے نئے لوگوں کو آگہی دی جائے اور ٹریننگ دی جائے جعفر علی ماڈریٹر نے خوبصورت طریقہ سے میٹنگ کو نبھایا زوم میٹنگ میں پنجاب کشمیر بلوچستان سندھ غیر ملکوں سے سٹیک ہولڈرز ،ریسرچرز پروفیسرز طلبہ وطالبات نے شرکت کی اور آلو کے متعلق سوالات پوچھے چودھری محمد مقصود احمد جٹ نے سی ای او اطہر حسین کھوکھر کا آلو پر زوم میٹنگ کرانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا ان کو عملی جامہ پہنایا جائے اور پوٹیٹو زون اوکاڑا میں عملی تربیت کرائیں اطہر حسین کھوکھر نے تعاون کا یقین دلایا۔