فیصل آباد پولیس نے 2 ماہ میں اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا

Published on May 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد پولیس نے 2 ماہ میں اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے کارروائی کرکے 2 ماہ قبل شہروز نامی شخص کو لڑائی جھگڑے کی بنیاد پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے دو ملزمان عدنان اور اسامہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے جدید ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے رواں سال 18 مارچ کوشہروز نامی شخص کو قتل اور اسکے ساتھی کو زخمی کیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف قتل کی دفعات کی بنیاد پر درج مقدمہ نمبر 463/23 کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme