عمران خان کو 60 ارب کی میگا کرپشن کا حساب دینا ہوگا،رانا احمد سعید

Published on June 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف اور معاشی ترقی کو ترجیح دے گی،
جاتی عمرہ (یو این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا احمد سعید نے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف اور معاشی ترقی کو ترجیح دے گی، صنعتی شعبے کی محرمیوں کو بھی ختم کیا جائے گا ، اوردیگر مختلف شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ صنعتکاروں اور سرمایہ کار بھی ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں، پی ٹی آئی بکھر رہی ہے، ن لیگ ہمیشہ مشکل وقت میں مستحکم رہی،سابق وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں انہیں این آر او دیاجائے ، عمران خان کو پہلے 60 ارب کی میگا کرپشن کا حساب دینا ہوگا، ملکی سیاست میں اب ان کا کوئی کردار نہیں ہے، رانا احمد سعید نے مزید کہا کہ جمہوریت کی پہلی سیڑھی رواداری، دوسری اخلاق، تیسری دوسروں کو ترجیہ دینا، جس سیاسی جماعت میں جھوٹ مکاری، سیاسی مخالفین کی تزلیل کی روش ہوگی اس کا انجام بھیانک ہوگا9,مئی کے ہنگاموں، جلاؤگھیرؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات سے ملک کی جو جگ ہنسائی ہوئی ہے، یہ سازش حکومت کے خلاف نہیں پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف تھی، با ضمیر سیاسی رہنماؤں اور عہدیداروں نے حراست میں لیے گئے اور بغیر حراستی پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی فہرست طویل ہونے لگی ہے ،رواں ماہ کے دوران پارٹی کے نمایاں رہنماوں، سابق اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے عمران خان سے خود کو علیحدہ کرنے کا اعلان کیا،فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، خسرو بختیار، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، ملیکہ بخاری بھی عمران خان سے راستے الگ کرنے والوں میں شامل ہیں،پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا سلسلہ نہ ختم ہونے والا جاری ہی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes