شہیدوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کے پر اب کوئی محب وطن پی ٹی آئی کا نام لینے کو تیار نہیں
جاتی عمرہ (یو این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری سعد منظور گجر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی سر توڑ کوششیں کیں ۔پاک فوج نے ڈوبتی معیشت کو بچانے کیلئے اور وطن کی دفاع کیلئے قربانیاں دی ہیں عمران خان ایک سال تک اپنا ہی تیار کردہ ایک جعلی سائفر لہرا کر قوم بالخصوص اپنے کارکنوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والا جھوٹا شخص آج اسی ملک کے لوگوں کی ترلے اور منتیں کررہا ہے کہ مجھے پاکستان سے نکالو اس جھوٹے شخص سے قوم پوچھنا چاہتی ہے کہ وہ اب اپنے کارکنوں کو یہ بھی بتا دے کہ وہ اپنی گاڑیوں سے یہ تحریر مٹا دیں کہ کیا ہم کوئی غلام ہیں بلکہ نئی تحریر لکھوالیں کہ ہاں ہمارا عمران خان امریکہ کا سب سے بڑا غلام ہے اور اس شخص نے قسم اٹھا رکھی ہے کہ اس نے پاکستان کو ترقی نہیں کرنے دینی اور پاکستان کی ترقی کی راہ میں ہر وقت روڑے ہی اٹکانے ہیں.چوہدری سعد منظور گجر نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے پاؤں پر خود کہلواڑیاں ماری جس کا نتیجہ وہ خود ہی بھگت رہا ہے ،پی ٹی جماعت کا نام ملک سے ختم ہوگیا ہے،شہیدوں کی یادگاروں کی بے حرمتی پر اب کوئی پاکستانی پی ٹی آئی کا نام لینے کو تیار نہیں ہے ۔پاک فوج کے جوانوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنا کسی مسلمان کا کام نہیں بلکہ دہشت گردوں کا کام ہے ۔جن دہشت گردوں کے گروہوں کو کیفرکردار تک پہنچانا حکومت اور ریاستی اداروں کی اولین ترجیح ہے ۔