اسلام آباد (یو این پی)سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے پی، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے کے پی پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مراد سعید کی پنجاب اور اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع نہیں، ان کی سوات اور بٹ خیلہ میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔چارسدہ میں پولیس نے سابق صوبائی وزیر عارف احمد زئی کے گھر پر چھاپا مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے، تلاشی کے بعد پولیس اہلکار واپس چلے گئے۔